مظفرگڑھ: دریائے چناب میں ڈوبنے والے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد، 2 کی تلاش جاری

1791698682832

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان کی نگرانی میں سرچ آپریشن، ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

​امید نیوز : مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں پیش آنے والے ڈوبنے کے واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر لی ہیں۔
​امید نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، دریائے چناب میں ڈوبنے والے 5 نوجوانوں میں سے اب تک 3 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جن کی شناخت محمد مکی ولد امیر ظفر، رانا عثمان ولد محمد طارق اور ملک احسان ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاحال 2 نوجوان لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کا واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس تمام امدادی و سرچ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے