کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید
شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل: آئی ایس پی آر
امید نیوز ( ڈیسک):پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایک ‘مشاق’ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس—انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد—جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو تحویل میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی فنی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔