محنت کشوں کے لیے "سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام” کا آغاز
مزدوروں کے لیے تاریخ ساز قدم: وزیراعلیٰ مریم نواز کا 65 موبائل ہسپتالوں پر مشتمل ‘سوشل سیکیورٹی ہیلتھ پروگرام’ کا افتتاح
لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آئیں گی
امید نیوز ( ڈیسک):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرز اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے "سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس انقلابی منصوبے کے تحت 65 موبائل ہسپتالوں اور بائیکس کا فلیٹ فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام سے پہلے مرحلے میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ مستفید ہوں گے۔ اس تاریخی اقدام کے ذریعے پہلی بار مزدوروں کو ان کی کام کی جگہ (ورک پلیس) پر اور ان کے اہل خانہ کو گھر کے قریب ترین معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پروگرام کی نمایا خصوصیات:
وسیع کوریج: 65 موبائل ہسپتال، ڈینٹل کلینکس اور جدید بائیکس۔
باہمی فوائد: 46 لاکھ مزدور اور ان کے خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
دہلیز پر علاج: صنعتی علاقوں اور کام کی جگہوں پر فوری طبی معائنہ، ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے موبائل ڈینٹل یونٹس، ایمبولینس بائیکس اور جدید طبی آلات کا معائنہ بھی کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔