پاکستان کی تاریخ میں کتنی بار گورنر راج لگا ؟

1791753252576

صدر آصف علی زرداری کا تیسری بار گورنر راج کا نفاذ: پاکستان کی 55 سالہ جمہوری تاریخ میں گورنر راج کی مکمل تفصیلات

​سابقہ صوبہ سرحد (کے پی)، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں مختلف جمہوری ادوار کے دوران نافذ کیے گئے گورنر راج کا آرکائیو ریکارڈ

​امید نیوز ( ڈیسک):پاکستان کی 55 سالہ جمہوری اور آئینی تاریخ کے دوران صوبائی حکومتوں کی برطرفی اور گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے تاریخی اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ تاریخ اور معتبر صحافتی ذرائع کے مطابق جمہوری ادوار میں اب تک مختلف صوبوں میں 7 اہم مواقع پر گورنر راج نافذ کیا جا چکا ہے۔
​آرکیو کا مفصل جائزہ درج ذیل ہے:
​13 فروری 1973: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے بلوچستان میں نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے وزیراعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کی صوبائی حکومت کو برطرف کر کے گورنر راج نافذ کیا۔
​فروری 1975: سابقہ صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) میں حیات محمد خان شیرپاؤ کی شہادت کے بعد امن و امان اور انتظامی بحران کے پیشِ نظر پہلی بار گورنر راج نافذ کیا گیا۔
​دسمبر 1975: ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت ہی میں بلوچستان میں دوسری بار گورنر راج کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔
​فروری 1994: سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں سابقہ صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) میں گورنر راج نافذ کیا گیا۔
​اکتوبر 1998: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کے قتل کے بعد سندھ میں گورنر راج نافذ کر کے صوبائی امور سنبھالے گئے۔
​فروری 2009: صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے پنجاب میں شريف برادران کی نااہلی کے فیصلے کے بعد گورنر راج نافذ کیا گیا۔
​جنوری / جون 2013: صدر آصف علی زرداری کے دورِ صدارت میں کوئٹہ بم دھماکوں کے بعد وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی حکومت برطرف کر کے بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ ہوا۔
​تاریخی سنگِ میل:
خیبر پختونخوا میں حالیہ گورنر راج کے نفاذ کی منظوری کے بعد، صدر آصف علی زرداری کا بطور صدرِ مملکت یہ تیسرا گورنر راج ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں بطور صدر تین مختلف مواقع پر صوبوں میں گورنر راج کی منظوری دینے والے پہلے اور واحد صدر بن گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے