مظفرگڑھ: دریائے چناب میں 5 نوجوان ڈوب کر لاپتہ، ضلعی انتظامیہ متحرک

1791654974355

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ موقع پر موجود، ریسکیو 1122 کا 25 اہلکاروں اور ڈائیورز کے ساتھ سرچ آپریشن جاری

مظفرگڑھ ( امید نیوز ) روہیلانوالی کے قریب پتن گانگا کے مقام پر دریائے چناب میں ٹک ٹاک بناتے اور پکنک مناتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 5 نوجوانوں کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کے واٹر سرچ آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ موقع پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان کی زیرِ قیادت 25 ریسکیورز، 13 سوئمرز، 12 ڈائیورز اور 2 ریسکیو بوٹس تلاش کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان کو گہرے پانی میں ڈوبتا دیکھ کر اسے بچانے کی کوشش میں مزید 4 نوجوان بھی دریا کی نذر ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں 18 سالہ ملک احسن، 19 سالہ محمد علی، 20 سالہ رانا عبدالرحمان، 22 سالہ رانا عثمان اور 26 سالہ محمد مکی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے