پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

pak-vs-ban-salman-ali-aga-696x342

بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں سلمان علی آغا کی مزاحمت جیت کے قریب دم توڑ گئی اور قومی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

مڈل آرڈر سلمان علی آغا نے منجھدار میں پھنسی کشتی کو سنچری بنا کر سہارا دیا لیکن وہ نیا پار لگانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 107 رنز کی باری کھیلی اور ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔

کپتان شاہین آفریدی کے 37 رنز بھی پاکستان کو ناکامی سے نہ بچا سکے۔

بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیل کر پانچ وکٹوں پر دو سو نوے رنز جوڑے جس میں تنزید حسن نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

توحید ریدوئے نے اڑتالیس اور لٹن داس نے اکتالیس رنز کا حصہ ڈالا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 کھلاڑی انجرڈ ہیں، شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے