ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی تیاریوں کا جامع منصوبہ پیش کر دیا

Dr. Rizwan Ahmed Khan DPO Muzaffargarh

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان نے محرم الحرام کی سیکیورٹی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں اس سال 1246 مجالس اور 546 جلوسوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 110 جلوس اے کیٹگری کے تحت ہوں گے جبکہ باقی بی اور سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ تمام مجالس اور جلوسوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس پر تمام لیڈران نے دستخط کر لیے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 قبل از وقت سپاٹس اور 18 فلیش پوائنٹس پر سیکیورٹی معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں اور شرٹ بانڈز بھی لے لیے گئے ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کو امن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو نئی تشکیل دی گئی ہے۔ محرم کے دوران 4,000 سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال خاص طور پر ایران-اسرائیل تنازع اور پاک بھارت تعلقات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ تین لیئر سیکیورٹی کے تحت تمام مجالس اور جلوسوں کو کور کیا جائے گا جبکہ روف ٹاپ سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ نے تمام امام بارگاہوں کے متولیان، جلوس لائسنس ہولڈرز اور مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل حل کیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم کے دوران پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشتبہ حرکت کی صورت میں فوری طور پر 15 یا مقامی تھانوں پر اطلاع دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے