خطے، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس، وزیراعظم کا دورہ روس ملتوی

pm-meeting1772376026-0-600x450

وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جب کہ وزیراعظم کا دورہ روس ملتوی کردیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال پر جائزے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی و خطے کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کے لیے کرادر اور مختلف اقدامات زیر غور آئے اور افغانستان کی صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور ملک کی داخلی صورت حال اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ خطے کی صورتحال اور فضائی اپریشن متاثر ہونے کے باعت دورہ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے