ایران کا امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

uss-696x342

تہران: ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد حملے تیز کرتے ہوئے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو نشانہ بنا دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس لنکن ان دو طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں حالیہ ہفتوں میں خطے میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ واحد جہاز ہے جو ایرانی ساحلوں کے نسبتاً قریب موجود ہے۔

قبل ازیں، اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اسرائیل کے بیت شیمش شہر میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، حملے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

سروس کے مطابق یروشلم کے قریب ایک رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اسرائیل میں سب سے مہلک واقعہ ہے جب سے ایران نے ہفتے کی صبح امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی لہر کا جوابی بیلسٹک میزائل داغنا شروع کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے