پنجاب حکومت کا نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Cars

پنجاب حکومت نے وزرا، بیوروکریٹس اور وی آئی پیز کے لیے رواں سال گاڑیوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق، 108 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی جن پر مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کے لیے گاڑیوں کی تفصیلی سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، پنجاب کابینہ کے لیے30 کروڑ روپے سے28 نئی گاڑیوں کی تجویز دی گئی ہے جن میں ایک لینڈ کروزر اور 2 ہیول 1.5 شامل ہیں, اس کے علاوہ 5 گرینڈ الٹس، 10 ٹویوٹا الٹس اور 10 ٹویوٹا یارس دستاویزات میں شامل ہیں

دو وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف فور بائے فور گاڑیاں شامل ہیں، جن کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے، وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 27 کروڑ کی 25 گاڑیوں کی سفارشات بھی منظور ہو چکی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن میں 30 ڈبل کیبن، 11 یارس، 3 الٹس، سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے