مظفرگڑھ : ستھرا پنجاب کے 450 ملازمین کو عید بونس سے نوازا گیا

IMG-20250622-WA0047

مظفرگڑھ وزیر اعلیٰٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں ملازمین کو عید بونس دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے 450 ملازمین کو 10,10 ہزار روپے کے پے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔

پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ایک مثالی پروگرام ہے، جس نے 1 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا۔ آج کے تقریب کے اصل ہیرو یہ سینیٹری ورکرز ہیں، جنہوں نے عید الاضحیٰ پر شاندار صفائی کا نظام یقینی بنایا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق آئندہ مالی سال سے سینیٹری ورکرز کی تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے، نیز کسی بھی ورکر کی تنخواہ سے غیر قانونی کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر ماہ یکم تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا نے وزیر اعلیٰ، کمشنر ڈیرہ غازی خان چوہدری اشفاق احمد، اور ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی طرف سے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام ملازمین نے گرمی کی شدت کے باوجود بھرپور محنت کی اور صفائی کے معیارات کو برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ستھرا پنجاب پروگرام کامیاب ہوا۔”

چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان خواجہ حاجی الیاس اور سی ای او رانا شاہد ندیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے ورکرز کی خدمات کو سراہا۔ رانا شاہد ندیم نے کہا کہ”اب تمام ملازمین کی تنخواہیں براہ راست بینک اکاؤنٹس میں جمع ہوں گی، کسی قسم کی غیر قانونی کٹوتی نہیں ہوگی، اور ہر ماہ 10 تاریخ تک ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔”

تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور افسران نے سینیٹری ورکرز کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو عملی شکل دینے پر ستھرا پنجاب ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے