مظفرگڑھ : اجمل خان چانڈیہ کی امریکہ اور اسرائیل پر تنقید، ایران کے ایٹمی حق کی حمایت

ajmal Khan mpa

اجمل خان چانڈیہ کا امریکہ اور اسرائیل پر تنقید: "ایران کو پرامن ایٹمی طاقت بننے کا حق”، "مسلم ممالک کو اتحاد اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی ضرورت ہے

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اجمل خان چانڈیہ نے امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل امریکہ ایران کو پرامن ایٹمی طاقت بننے کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل انشاءاللہ ایک دن نست و نابود ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو نہ صرف متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ معاشیات اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے مغربی دنیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

اجمل خان چانڈیہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسلامی ممالک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مغرب کے ہم پلہ نہیں ہوں گے، وہ کبھی بھی حقیقی معنوں میں متحد اور طاقتور نہیں بن سکتے۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے دفاع میں کہا کہ ہر ملک کو پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور امریکہ کو اس معاملے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں۔

اسرائیل کے حوالے سے ان کا موقف تھا کہ صہیونی حکومت اپنے مظالم کی وجہ سے ایک دن ضرور ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سائنسی و معاشی خودمختاری حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں، کیونکہ بغیر طاقت کے سیاسی اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔

اجمل خان چاندیہ کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔ کچھ حلقوں نے ان کے موقف کی حمایت کی ہے جبکہ دیگر نے اسے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید زبان قرار دیا ہے۔ ان کا یہ بیان موجودہ عالمی صورتحال، خاص طور پر ایران-امریکہ تنازعات اور فلسطین-اسرائیل کشمکش کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے