ایران اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس طلب کرلیا

national-security-council1746567948-0-600x450

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔

امید نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس کل 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ ایران کی سفارتی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔

اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے