میپکو مظفرگڑھ نے بجلی چوری کے خلاف سخت آپریشن کا اعلان کر دیا

IMG-20250611-WA0071

میپکو مظفرگڑھ کا بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن – ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے اور ایف آئی آر کا حکم

امید نیوز مظفرگڑھ – ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سرکل مظفرگڑھ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر ساجد حسین گوندل نے بجلی چوری اور بقایا وصولیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نے میپکو سب ڈویژن خان گڑھ کے دورے کے دوران فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام فیلڈ افسران ٹاپ 50 نادہندہ صارفین سے بقایا وصولی کے لیے فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کے بجلی کنکشن فوری طور پر کاٹ دیے جائیں اور بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی کے لیے ہائی ٹینشن فیڈرز سے منسلک ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب سکینگ میٹرز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور بجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ افسران اور سٹاف کو لائن لاسز کنٹرول اور ریوینیو وصولی کے ہدف کے حصول کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

ساجد حسین گوندل نے کہا کہ جو افسران واجبات کی وصولی اور لائن لاسز کنٹرول کرنے کے ہدف حاصل نہیں کر پائیں گے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے لائن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور ٹی اینڈ پی کا استعمال کریں۔

اس موقع پر ایکسین میپکو ڈویژن خان گڑھ انجینئر عبیداللہ کھوسہ، ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن خان گڑھ شفیق جاوید اور دیگر سٹاف موجود تھے۔ میپکو کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف یہ مہم دن رات جاری رہے گی اور ڈیفالٹرز کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے