حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی وزیر دفاع
ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایسی صورت میں ہم مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بلا جھجک نشانہ بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی جنگ کی خواہش نہیں رکھتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوں گے