ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اہلیان مظفرگڑھ کو عید مبارک
ڈپٹی کمشنر انجینئر قرۃ العین میمن کا عید کا پیغام آو ہم سب مل کر مظفرگڑھ کو صاف، خوشحال اور پرامن بنائیں
عیدالفطر کا یہ مقدس دن ہمیں اخوت، محبت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ میں مظفرگڑھ کے تمام شہریوں، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے اس دن کو خیر و برکت کا باعث بنائے۔
عید کے اس موقع پر ہماری انتظامیہ نے شہر کی صفائی، صحت کی سہولیات اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے جیل کے قیدیوں، ہسپتال کے مریضوں اور شیلٹر ہومز میں رہنے والی بہنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کی کوشش کی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ایک صاف ستھرا اور منظم شہر ہی ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے میں تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن "ستھرا پنجاب” مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
آئیے، عید کے اس پاک موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اللہ ہم سب کو امن، خوشحالی اور صحت عطا فرمائے۔ عید مبارک!