عید الضحی کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے. ڈاکٹر رضوان احمد خان ڈی پی او مظفرگڑھ
مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے عید الضحی کے 596 اجتماعات پر فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ 1097 پولیس افسران و اہلکاران عیدالضحی نماز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا ہے کہ عیدالضحی کے موقع پر عوام کے تعاون کے ساتھ ہی علاقہ میں مثالی امن قائم رکھنے اور فول پروف سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے میں مدد ملتی ہے۔ عیدالضحی کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ضلع مظفرگڑھ میں 596 اجتماعات میں نماز عیدالضحی کے لئے 1 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکاران اور لیڈی پولیس فرائض سر انجام دیں گے۔ عیدالضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ضلع بھر میں 9 گزٹیڈ افسران ،24 انسپکٹر ، 93 سب انسپکٹر ، 125 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 115 ہیڈ کانسٹیبلان،701 کنسٹیبلان و لیڈی پولیس اور 05 ٹیمیں ایلیٹ پولیس شامل ہیں جبکہ علاقہ میں پولیس موبائلز بھی گشت کریں گی۔ عید کے بڑے اجتماعات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر ہو گی۔اس کے علاوہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر بائی نیم تعینات آفیسرز تین شفٹوں میں 24 گھنٹے عیدالضحی کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کریں گے اور رپورٹ سے متعلق اعلی افسران کو آگاہ رکھیں گے۔ ضلع مظفرگڑھ کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ تفریحی مقامات اور اہم شاہرات پر خصوصی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ریزو ہائے بھی الرٹ موجود رہیں گی۔عیدالضحی اور چاند رات کے دوران رش کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی انتظامات و روٹ پلانز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عید پر قبرستانوں میں لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے ان مقامات پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور اسی طرح مارکیٹیں پر ہجوم پلازہ جات ، اہم چوک ، تفریحی پارکوں اور بکر منڈیوں کی سکیورٹی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا گیا۔ جبکہ خیراتی ادارے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے NOC لئے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں کھلے عام جانوروں کے سری پائے جلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ آلائشوں کو بلدیہ کی جانب سے بنائے گئے عارضی سنٹروں پر ہی تلف کیا جائے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کا مزید کہنا تھا کہ عیدالضحی کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہو گی۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاز ہوچکا ہے، اسلحہ کی نمائش ، ون ویلنگ اور لاوڈ سپیکر کے بے جا استعمال، ہوائی فائرنگ اور دریاؤں کے کنارے پر جانا کشتی رانی مکھرجی کی ممانعت ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس اضافی کرایوں، کم عمر ڈرائیوروں، بغیر ہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن وہیکلز، اوور لووڈنگ کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔ عید الاضحی کے موقع پولیس تینوں دن شفٹ وائز ڈیوٹیاں سر انجام دے گی۔ مزید امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کمپین جاری ہے۔