ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی

salman-ali-agha1749097954-0-600x450

سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔

مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔

سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے

باسط علی کی ٹوئٹ پر کئی کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے