اے این ایف آپریشنز میں 67 لاکھ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 اسمگلر گرفتار
راولپنڈی:اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 62.287 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد کے علاقے کاک پل کے قریب کی گئی کارروائی میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 9.6 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اسی طرح اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے 43.2 کلوگرام چرس اور 6.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے مزید 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔