ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستانی ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

430147_519940_updates

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ایران کے تیل ذخائر پر ہونے والی بمباری سے پاکستان کا ماحول فی الحال کسی بھی قسم کےخطرے سے باہر ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان، ایرانی حکام کےساتھ رابطےمیں ہے اور ڈیٹا کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔

انجم نذیر نے بتایا کہ ایرانی ڈیٹا کے مطابق بالائی فضا میں خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے آثار نہیں ملے، اب تک کی مانیٹرنگ میں کسی بھی قسم کی تابکاری کے ثبوت نہیں ملے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ تابکاری کاکوئی واقعہ ہوتا ہے تو ہواؤں کے رخ کے مطابق اثرات ترکمانستان کی طرف جائیں گے جب کہ بمباری ایران کے شمال مغربی حصے میں ہو رہی ہے، پاکستان کا بارڈر ایران کے جنوبی حصے سے ملتا ہے جہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ امریکا و اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل ذخائر پر بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے اور تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’بلیک تیزابی بارش‘ کو اس کی ایک علامت کہا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے