اسرائیلی فوج کا ایران کی دفاعی قیادت کو ’ختم‘ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کی دفاعی قیادت کو ’ختم‘ کر دیا ہے۔
آئی ڈی ایف کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اس میں سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی، پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ شامل ہیں۔
اسی پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے ان تینوں شخصیات کی تصاویر اور پروفائلز بھی شیئر کی ہیں تاہم اس پوسٹ میں ایران کے رہبر اعلیٰ کا ذکر موجود نہیں جن کے بارے میں اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ ’اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ ڈکٹیٹر (خامنہ ای) اب نہیں رہے۔‘