مظفرگڑھ میں ٹرالر اور بس کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

IMG-20250705-WA0051

ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب آج صبح ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ٹرالر اور مسافر بس کے درمیان زوردار ٹکراؤ کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

 

حادثہ صبح تقریباً 8 بجے اس وقت پیش آیا جب علی پور سے لاہور جا رہی نجی کمپنی کی مسافر بس لنگر سرائے کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس کا ایک سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عبیداللہ خان نے امید نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے فوری طور پر 7 ایمبولینسز، ایک ریسکیو وہیکل اور 22 ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر روانہ کیا۔ ہمارے عملے نے زخمیوں کو فوری فرسٹ ایڈ دے کر انہیں محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی طور پر 25 زخمیوں کو نکالا گیا جن میں سے 6 کی اموات واقع ہو چکی تھیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر سلمان نے صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا
ہمارے پاس کل 17 مریض لائے گئے تھے۔ چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پانچ مریضوں کو جن کی حالت زیادہ سنگین تھی، انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔ پانچ دیگر کو معمولی چوٹوں کے بعد علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک مریض فی الحال ہمارے ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تسلی بخش ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے