ایرانی اداکارہ الناز شاکردوست کو ایک سال قید کی سزا

Iranian actress Alnaz Shakir

حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت پر سزا برقرار، دو سال فنکارانہ سرگرمیوں پر پابندی

تہران (امید نیوز) — ایران کی معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو حکومت مخالف مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے اور آزاد میڈیا ادارے امتداد کے مطابق تہران کی عدالت انقلاب نے انہیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف تشہیری سرگرمیوں کے الزام میں سزا سنائی۔ اپیل عدالت نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔
سزا کے ساتھ دو سال تک سیاسی، فنکارانہ اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ الناز شاکردوست نے فروری 2026 میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ کریک ڈاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ہیں اور اب کبھی ایران میں اداکاری نہیں کریں گی۔
دو دہائیوں کے فلمی کیریئر میں درجنوں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کی موجودہ جائے قیام واضح نہیں۔ ان کے وکیل نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں مزید قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔
امید نیوز کے مطابق جنوری 2026 کے مظاہروں میں حقوق تنظیموں کے مطابق ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ حکومت نے تین ہزار سے زائد ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے