ایران نے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
عباس عراقچی کی تجویز: حملوں کے بجائے سیاسی رابطے، کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی
تہران (امید نیوز) — ایران نے یمن کے حوثی گروپ کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران حوثیوں کے خلیجی ممالک کے خلاف اقدامات کا براہ راست فریق نہیں ہے۔ انہوں نے حوثیوں پر فوجی حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں اور سفارتی ذرائع سے معاملہ حل کرنے کی تجویز دی تاکہ خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر حتمی فیصلہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کرے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثی کارروائیوں اور ممکنہ فوجی اقدامات پر بات چیت جاری ہے۔