خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں 5 اور گورندر ماشکیل میں 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق (امید نیوز) — سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں عزم استحکام وژن کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں کارروائی کی گئی جہاں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔