پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا، وزیراعظم

Shahbaz Sharif & Iranian President Masoud Pezzekian

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،شہباز شریف نے ایرانی صدر اور عوام کو عیدالفطر و نوروز کی مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدر نے مبارکباد کا پرتپاک انداز میں جواب دیا اور پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،انہوں نے خلیجی خطے میں جاری کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے