راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل

430052_5592631_updates

راولپنڈی میں والد کے قُل کی دعا کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں پیش آیا جہاں ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان زخمی ہوا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

بعدازاں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے