پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاسپورت دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
امید نیوز کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔
سرکلر کے مطابق پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔