مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 16000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی دن رہا۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پہلے کاروباری دن کا آغاز ہی 15 ہزار پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس پر مارکیٹ کا کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل رہا۔
کاروبار بحال ہونے پر انڈیکس کی گراوٹ 50 فیصد کم ہوئی لیکن سرمایہ کاری کے منفی رجحان کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام تک 16 ہزار 89 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 51 ہزار 972 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں آج 80 کروڑ شیئرز کے سودے 48 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 745 ارب روپے کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 185 ارب روپے ہوگئی ہے۔