پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

petroleum-Prices1735781891-0-600x450

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل میں 5 روپے 17پیسے بڑھا دیے گئے۔

امید نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں5روپے 16 پیسے اضافہ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت280روپے86پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 15 روز قبل پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل7 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جس کے بعد پیٹرول مہنگا ہوکر258.17روپے ہوگیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے مہنگا ہوکر نئی قیمت275.70روپے ہوگئی۔ اس طرح ایک ماہ میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قمیت میں 13 روپے اضافہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے