لاہور: سوتیلے باپ کی 18 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

rape-600x450

لاہور میں سوتیلے باپ کی 18 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے ڈیفنس سی کے علاقے میں سوتیلے باپ کی جانب سے 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے واقعے پر ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شریف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے