ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

trump1741148376-0-600x450

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگرموجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بنا سکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟۔

انہوں نے کہا کہ امریکی B-2 پائلٹ میزوری میں بحفاظت لینڈ کر گئے، ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے، حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے