نہیں بتانا چاہتے کہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ہم نہیں بتانا چاہتے کہ علی خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔
اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔