بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم

Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے