رانا عبدالمنان ساجد کی والدہ کا جنازہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت

IMG-20250609-WA0092

رانا عبدالمنان ساجد کی والدہ محترمہ کا جنازہ المنان پارک میں ادا کر دیا گیا

علی پور (نمائندہ امید نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 272 اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اینٹرپرینیورشپ رانا عبدالمنان ساجد کی والدہ محترمہ، انجینئر رانا محمد عثمان کی والدہ اور رانا ریان منان کی دادی جان کا جنازہ المنان گارڈن، علی پور کے المنان پارک میں ادا کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی اور  بیوروکریٹک شخصیات کی شرکت۔

نماز جنازہ میں بھکر سے ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ، خانیوال سے ایم پی اے رانا اسامہ افضل، پارلیمانی سیکرٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن ایم پی اے رانا سلیم، مظفرگڑھ سے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، ایم پی اے سردار نواب خان گوپانگ، ایم این اے سردار معظم علی خان جتوئی، ایم پی اے میاں علمدار قریشی، سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی، سابق ایم پی اے سید مخدوم رضا بخاری اور سابق ایم پی اے سردار یاسر خان جتوئی شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران، مقامی سیاسی رہنماؤں اور اہل حلقہ کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کرکے مرحومہ کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔


امید نیوز کی ٹیم مرحومہ کے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ (آمین)

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے