مظفرگڑھ: انجینئر ساجد گوندل کی نگرانی میں عید پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی
میپکو سرکل مظفرگڑھ کی عیدالاضحی کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور صارفین کی خدمت کے لیے غیر معمولی کوششیں
مظفرگڑھ (امید نیوز): عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران میپکو سرکل مظفرگڑھ کے افسران اور عملے نے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے شب و روز کام کیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ، انجینئر ساجد حسین گوندل کی نگرانی میں تمام افسران اور سٹاف میپکو دفاتر، گرڈ اسٹیشنز اور فیلڈ میں متحرک رہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ اور دیگر افسران نے سرکل کنٹرول روم میں موجود رہ کر بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سی سی ایم ایس، ایف سی سی اور ایم ڈی یو کے تحت درج آن لائن شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
میپکو سرکل مظفرگڑھ کے تمام ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف نے ڈویژنل کسٹمر سروسز سینٹرز اور سب ڈویژنل شکایات مراکز میں صارفین کی خدمت کے لیے الرٹ اور متحرک کردار ادا کیا، جس سے عید کے موقع پر بجلی کے مسائل کو کم سے کم رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
میپکو کے ترجمان نے بتایا کہ "عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام افسران اور عملے نے بھرپور کوششیں کیں، اور ہماری ٹیم نے کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا۔”
میپکو سرکل مظفرگڑھ کی یہ کاوشیں صارفین کی بہتر خدمت اور بجلی کی معیاری فراہمی کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔