مظفرگڑھ: گنیش واہ نہر میں شگاف، ریسکیو اور آبپاشی کے عملے کی ہنگامی کوششیں جاری

muzaffargarh canal

مظفرگڑھ میں گنیش واہ نہر میں شگاف پڑنے سے ہنگامی صورتحال، ریسکیو 1122 اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ کارروائیاں جاری

ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کو 8 جون 2025 کو صبح 5:38 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ بستی چونیاں کے قریب گنیش واہ نہر میں شگاف پڑ گیا ہے۔ شگاف کی چوڑائی تقریباً 10 فٹ بتائی گئی جس کی وجہ سے پانی زرعی زمینوں اور مقامی آبادی میں داخل ہو رہا تھا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر ایم جی اے-17، ایم جی آر-01 اور ایم جی بی-40 گاڑیوں کے ذریعے واقعہ مقام پر پہنچ گئیں، جہاں ایم جی بی-40 نے صرف 4 منٹ 46 سیکنڈ میں رسپانس دے دیا۔ نہر کی چوڑائی 35 سے 40 فٹ جبکہ گہرائی 8 فٹ کے قریب ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات پر ریسکیو سٹاف نے محکمہ اریگیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر مٹی ڈال کر شگاف بند کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کنٹرول، اریگیشن کنٹرول اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کو بھی اس واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تمام معلومات پنجاب ایمرجنسی سروس کے کنٹرول روم مظفرگڑھ کی جانب سے فراہم کی گئی.

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے