پشاور: دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی جاں بحق

abbas-afridi1749188016-0-600x450

پشاور میں دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔
عباس آفریدی کو علاج کے لیے کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔

پاقر ڈویژن کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ مرحوم عباس خان آفریدی ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے، ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے