شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی اسپانسرڈ 14 خوارج ہلاک
اسلام آباد:شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں