انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم

Shazab Shareef 3

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور بہادری کو سراہا۔

صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے