مظفرگڑھ: غیرت کے نام پر قتل کی کوشش ناکام

women violence

مظفرگڑھ: غیرت کے نام پر قتل کی کوشش ناکام، پولیس نے شدید زخمی لڑکی کی جان بچائی

مظفرگڑھ (امید نیوز) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں ماہڑہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے شدید زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچا لی گئی، جبکہ ملزم بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم سجاد نے اپنی سگی بہن اقرا بی بی پر ناجائز تعلقات کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے درانتی اور کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس سے لڑکی کی گردن سمیت متعدد جگہوں پر گہرے زخم آئے۔تاہم پولیس اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او روہیلانوالی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبک ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے علاج شروع کیا۔

پولیس کے مطابق، لڑکی کے ورثا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا، جس کے بعد تھانہ روہیلانوالی نے خود سے پولیس مدعیت میں قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا محمد صدیق نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کی حالت اب بہتر ہے، اور ہم عدالت سے ملزم کے لیے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کریں گے۔ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ واقعہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والی تشدد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ایک اور دردناک مثال ہے۔ پولیس کے فوری ردعمل اور لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کو سراہا جارہا ہے، تاہم سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانونی اور سماجی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے