پشاور کے قبرستانوں میں ’چڑیل‘ کی موجودگی کا معمہ حل ہوگیا

peshawar-696x342

پشاور میں گزشتہ کچھ دنوں سے ’چڑیل‘ کی موجودگی کی افواہیں پھیل رہی تھیں جو مبینہ طور پر شہر کے قبرستان میں گھوم رہی تھی جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

وزیر باغ کے قریب کے رہائشیوں نے قریبی قبرستان میں بھوت جسے مقامی طور پر چڑیل کا پچل پیری کہا جاتا ہے دیکھنے کی اطلاع دی۔

کچھ مقامی لوگوں نے خود کو مسلح بھی کرلیا تاکہ اس کی تلاش کی جاسکے۔

چڑیل کی کہانیاں کئی دنوں سے گردش کررہی تھیں خاص طور پر گلدرہ چوک کے آس پاس کمیونٹی میں بے چینی اور توہم پرستی پیدا کی۔

مقامی لوگوں نے بالآخر اسے پکڑ لیا وہ ایک نوجوان لڑکی تھی، خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور باحفاظت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بعدازاں میں حکام نے واضح کیا کہ چڑیل دراصل 13 سالہ لڑکی تھی جو کئی دنوں سے گھر سے لاپتا تھی، پولیس نے تصدیق کی کہ لڑکی کا ذہنی تواز خراب ہے اور اب اسے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے رات گئے گھومنے نے مکینوں میں خوف پھیلا دیا جس کی وجہ سے وہ اسے چڑیل سمجھنے لگے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے