مظفرگڑھ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، 1000 لیٹر تکف
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مظفرگڑھ میں ملاوٹ مخالف کارروائی: 1000 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، مالک پر جرمانہ عائد
مظفرگڑھ (امید نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو ملاوٹ سے پاک دودھ فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر بستی مہارا، مظفرگڑھ میں واقع ملک شاپ کے معائنے کے دوران 1000 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کر دیا گیا، جبکہ مالک کو 15 ہزار روپے کے جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
تفصیلات:
فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ، مردہ مکھیاں اور ورکرز کے ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی پائی گئی۔ معیار سے گھٹیا دودھ فوری طور پر تلف کر دیا گیا، جبکہ ادارے نے دکان مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بیان:
محمد عاصم جاوید نے کہا کہ صحت عامہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے شہریوں کو یاد دلایا کہ وہ گھروں میں استعمال ہونے والا دودھ فوڈ اتھارٹی کے دفاتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔