بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار، ’یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے‘

gggg

کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان فاروقی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس گرفتاری پر تبصرے کرتی نظر آ رہی ہے اور کئی صارفین ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وقاص خان نے لکھا کہ ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا انسان نما درندہ سلمان فاروقی بالآخر گرفتار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو سندھ پولیس ایک سرمایہ دار کو ہرگز گرفتار نہ کرتی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوگئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے