مظفرگڑھ: بہترین تفتیش ، ٹھوس ثبوتوں مجرم کیفر کردار تک پہنچ گئے
مظفرگڑھ، تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی قتل کےدونوں ملزمان کی بہترین تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی
امید نیوز تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی قیادت میں تھانہ قصبہ گجرات پولیس بہترین کارکردگی قتل کے دو ملزمان حسن علی ولد بلال عباس قوم گوپانگ اور شاہزیب ولد ارشاد حسین قوم پتافی سکنہ غازی گھاٹ جہنوں نے مورخہ 09۔08۔2023 کو معمولی توں تکرار پر احمد ناصر ولد محمد اسلم قوم آرائیں چاقو کے وار کر کے نا حق قتل کر دیا تھا جن پر مقدمہ نمبر 388/23 بجرم 302/324/337F2/34 درج ہوا۔ تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے بہترین تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر مورخہ 31۔05۔2025 کو بعدالت جناب آصف علی رانا ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم حسن علی ولد بلال حسین قوم گوپانگ کو مقدمہ ہذا کے جرم 302 میں سزائے موت اور 04 لاکھ ازالہ جرم 324 میں 07 سال سزائے قید اور 50 ہزار جرمانہ جرم 337F2 میں 02 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے دمان کی سزا سنائی۔ جبکہ مجرم شاہزیب ولد ارشاد حسین قوم پتافی کو 302 میں عمر قید، 324 میں 10 سال قید بامشقت 50 ہزار جرمانہ اور 337F2 میں 02 سال قید بامشقت اور 50 ہزار دمان کی سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا۔