بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد، وارنٹ گرفتاری جاری
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر ان کے دیگر عہدیداروں پر گزشتہ برس جولائی میں منظم قتل عام پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔
ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق جسٹس غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں تین رکنی آئی سی ٹی بینچ نے شیخ حسینہ واجد، سابق وزیرداخلہ اسد الزامان خان کمال اور سابق پولیس چیف عبداللہ المامون کے خلاف گزشتہ برس جولائی میں عوام کے قتل عام کے الزام میں دائر کیس میں فرد جرم عائد کردیا ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 16 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا اور اسی روز سماعت بھی مقرر کردی ہے۔
آئی سی ٹی کو بتایا گیا کہ سابق پولیس چیف عبداللہ المامون پہلے ہی اس کیس میں گرفتار ہے۔
شیخ حسینہ واجد اور دیگر دو ملزمان کے خلاف دائر کیس کی سماعت بی ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔