کراچی: نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ، پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

papers students

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل آؤٹ ہوگیا۔

ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل ہی جوابات سمیت سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا۔

واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز اور دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے