کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین القوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کراچی کی شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے، میونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم اےجناح روڈ اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔
میئر کراچی کا کہنا ہے شہر میں بنیادی انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔