احمد پور شرقیہ میں مضر صحت دودھ پینے کے باعث تیسری موت بھی ہو گئی

girl-dead-body

احمد پور شرقیہ میں مضر صحت دودھ پینے کے باعث تیسری اموات بھی ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کا والد بھی چل بسا ۔

احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ اوچ شریف کے محلہ گیلانی شمس باغ میں مضر صحت دودھ پینے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں بہاول پور اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔ جہاں حالت تشویشناک ہونے پر والد انوار بھی جانبر نہ ہوسکا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھی تحقیقات شروع کر دی دوسری جانب ڈی جی فوڈاتھارٹی نے نوٹس لے کر ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ کو جائے وقوعہ پر بھیج کر دودھ کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیجوا دئیے ۔جہاں فوڈ سیفٹی ٹیمیں ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے