جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی

Rana Sikandar Hayat

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں، اسکولز، کالجز اور جامعات میں جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔

دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے